مندرجات کا رخ کریں

نصیر احمد ناصر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نصیر احمد ناصر
معلومات شخصیت
پیدائش 19 جولا‎ئی 1934ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امرتسر ،  برطانوی پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 اپریل 1997ء (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ڈاکٹر آف لیٹرز   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ پروفیسر ،  شاعر ،  فلسفی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  انگریزی ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل نعت ،  غزل ،  جمالیات ،  اسلامی فلسفہ ،  سفرنامہ ،  تفسیر قرآن   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

ڈاکٹر نصیر احمد ناصر (پیدائش: 1934ء- وفات: 13 اپریل، 1997ء) اردو زبان کے نامورشاعر، فلسفی، مورخ، پروفیسر، مفسر قرآن اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

نصیر احمد ناصر 1916ء کو امرتسر، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) میں ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔[1] ان کا اصل نام نصیر احمد اور ناصر تخلص تھا۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم ایم اے او ہائی اسکول اور ایم اے او کالج امرتسر سے حاصل کی۔ 1943ء میں بی اے آنرز، 1945ء میں ایم اے (معاشیات) اور 1947ء میں جامعہ پنجاب سے ڈاکٹر آف لیٹرز (ڈی لٹ) کی سند حاصل کی۔ انھیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا وائس چانسلر بھی مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر ناصر عربی، فارسی، اردو اور انگریزی زبانوں پر مکمل دسترس رکھتے تھے۔ ان کی تصانیف کی تعداد تیس سے زائد ہے۔ ان کی کتابوں میں تاریخ جمالیات، پیغمبر اعظم و آخر ، حسن تفسیر، جمالیات - قرآن حکیم کی روشنی میں، اقبال اور جمالیات، حسن انقلاب، فلسفہ رسالت، آرزوئے حسن، داستان اندلس، ارمغان خالد، شیطان کا جمالیاتی فریب، سوچ، سرگزشت فلسفہ، حریف آدم، تاریخ ہسپانیہ اور روداد سفر حجاز قابلِ ذکر ہیں۔ ان کی وفات 13 اپریل 1997ء کو لاہور میں ہوئی۔ ان کا مرقد گلبرگ تھری، لاہور کے قبرستان میں ہے۔[2][1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 892
  2. ایم آر شاہد، لاہور میں مدفون مشاہیر (جلد اول)، الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب، لاہور، جولائی 2007ء، ص 292